کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، گوادر، دالبندین، نوکنڈی، زیارت، چمن اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا اس دوران گوادر میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور مسلم باغ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج (پیر) کو شمالی و جنوبی بلوچستان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری اورژوب، چمن، قلعہ، عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گزشتہ روز قلات اور زیا رت میں پارہ منفی 3ڈگری سٹی گریڈ تک گر گیا۔
Load/Hide Comments


