حکومت بلوچستان اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے توانائی کے منصوبے شروع کرنے پر اتفاق

کراچی، کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری توانائی بلوچستان بشیر احمد بازئی، ایم ڈی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر نور محمد، بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد سرپرہ، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، سی ایف او عامر غازیانی سمیت کے الیکٹرک کی قانونی ٹیم نے شرکت کی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت بلوچستان اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے بلوچستان میں توانائی کے منصوبے صوبے اور ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا، اس مو قع پر ان منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو ہفتوں میں دونوں طرف سے حائل رکاوٹوں کو دور کر کے مجاز حکام کو آگاہ کیا جائیگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں توانائی کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی تکمیل سے صنعتی شعبے کو فروغ ملنے کیساتھ ساتھ بجلی کی کمی کے مسئلے پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں