بلدیاتی انتخابات 2022ء، عوامی اتحاد جام گروپ نے میدان مار لیا، 8 جنرل نشستوں پر کامیاب

بیلا (انتخاب نیوز) بلدیانی انتخابات 2022ء لسبیلہ عوامی اتحاد جام گروپ اور ٹی ایل پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ، میونسپل کمیٹی بیلا کی7 جنرل نشستوں پر جام گروپ کے امیدوار اکثریت سے کامیاب جبکہ ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوا، لسبیلہ عوامی اتحاد کے دو جبکہ جے یوآئی کا ایک امیدوار کامیاب ہوسکا، 9 یونین کونسلز کی 49 سیٹوں پر جام گروپ کو تین سیٹوں سے برتری حاصل۔ بلدیاتی انتخابات 2022ء میں جام گروپ اور لسبیلہ عوامی اتحادکے مابین زبردست مقابلہ میونسپل کمیٹی بیلا کی11 جنرل نشستوں پر جام گروپ نے8 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ لسبیلہ عوامی اتحاد کے دو امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب جبکہ جمعیت علمائے اسلام ایم سی بیلا میں ایک نشست حاصل کرپائی تحصیل بیلا کی 9یونین کونسلز میں جام گروپ کے 25 امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب جبکہ لسبیلہ عوامی اتحاد دوسرے نمبر 22 نشستوں پر کامیاب، تحریک لبیک پاکستان کے دو امیدوار بھی کامیاب، واضح ہوکہ بیلا میں بلدیاتی انتخابات 2022 ء میں میونسپل کمیٹی بیلا اہمیت کی حامل رہی، جہاں لسبیلہ عوامی اتحاد جام گروپ، جے یوآئی اور ٹی ایل پی کی توجہ رہی، اور ایم سی کی 10 نشستوں پر مقابلہ سخت رہا، جبکہ جام گروپ کا ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب رہا، اسی طرح یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر بھی کانٹے کا مقابلہ ہوا، پولنگ کے روز تحصیل بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، پولنگ اسٹیشز پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی، تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں اتنی زیادہ گہما گہمی دیکھنے میں آئی، میونسپل کمیٹی بیلا کی جنرل نشستوں پر جام گروپ کے سید شاہجان شاہ، سید غلام مصطفی، شاہ میر، مبشر عزیز کھوسہ، ایڈووکیٹ فیصل کریم رونجھو، طارق علی بلوچ، نادر کھوسہ، محمد علی بلوچ، ونود کمار، لسبیلا عوامی اتحاد کے کلیم اللہ رونجھو، قادر لانگو اور جے یوآئی کے ڈاکٹر محمد داؤد رونجھو غیر سرکاری اعلان کے تحت کامیاب قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں