کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات درپیش ہیں، ابھی تک تو سردیوں کا آغاز ہے، لیکن گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے، بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی جو قائم مقام سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں بنی تھی، جس کے ممبران تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈران منتخب ہوئے تھے جنہوں نے اسلام آباد جا کر وزارت پیٹرولیم سے ملاقات کرنی تھی، لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں کمیٹی کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی عوامی شکایات پر بنائی گئی تھی،تاکہ 3مارچ تک گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں شہر کے پیشتر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بھاری بھرکم بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،کوئٹہ کی عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ میں گیس پریشر کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ شدید سردی میں عوام کو گیس کی سپلائی میسر ہو۔


