بلوچستان میں اعظم سواتی پر پرانی تاریخوں پر مقدمات درج کیے گئے، وکیل کا موقف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سینیٹر اعظم خان سواتی کیخلاف وندر اور بیلہ میں دائر مقدمات کے خاتمہ کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔ درخواست کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ کے روبرو مقرر ہے، اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقدمات دائر کیے گئے تھے جس کیخلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نے مذکورہ مقدمات کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم بعد ازاں اعظم سواتی کیخلاف وندر اور بیلہ میں بھی مقدمات کے اندراج بارے میڈیا میں خبریں منظر عام پر آئی تھی۔ اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے موکل کیخلاف وندر اور بیلہ میں پرانی تاریخوں میں مقدمات درج کی گئی ہے، جس کے خاتمے کیخلا ف وہ ایک بار پھر بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں