ریکوڈک منظوری معاملہ،اختر مینگل کا وفاقی حکومت سے علیحدگی پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کا معاملہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ریکوڈک بل منظور ہونے اور تحفظات نظر انداز کرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا وفاقی حکومت سے علیحد گی پر بھی مشاورت ہوگی۔سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سینیٹ میں بل پیش کیا گیا سینیٹرز کو بل کا پتہ تک نہیں۔اپنے مفادات کیلئے راتوں رات بل منظور کرائے جاتے ہے۔ اپنے مفادات کیلئے راتوں رات عدالتیں کھلوائی جاتی ہیں۔
Load/Hide Comments


