وزیراعلیٰ، انکی کابینہ اور اتحادی جماعتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی پالیسوں پر عمل پیرا ہیں، موسیٰ اچکزئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر موسیٰ جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت صوبے کی خوشحالی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پورا کرنے کے لئے تمام تر توانائی بروئے کار لائیں گے۔ عوامی مسائل کا حل مشترکہ جہد میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان انکی کابینہ اور اتحادی جماعتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی مثبت پالیسوں پر عمل پیرا ہیں، مشترکہ کوشوں سے اہل بلوچستان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کرکے جو ذمہ داری سونپی ہے اسکی ادائیگی کے لئے ہرممکن جہد جارہی ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، ہمیں یقین ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں بڑی کامیابیاں حاصل ہونگی۔


