پنجگور پروم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور پروم میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ پنجگور کے تحصیل پروم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فاروق ولد رحیم بخش نامی شخص کو قتل کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فاروق پروم کا رہا ئشی تھا جو نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


