تعلیمی نظام میں اصلاحات اور تبدیلی لائے بغیر ترقی ممکن نہیں،قدوس بزنجو

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی کے ذریعہ ہی ہم بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں،اپنے بچوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرنے کے لئے پہلے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ صوبے کے ماہرین تعلیم دانشوروں اور ریٹائرڈ بیوروکریسی پر مشتمل تھنک ٹینک بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات اور تبدیلی لائے بغیر تعلیمی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے شعبہ تعلیم کی ترقی کے ذریعہ ہی ہم بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث پہلے ہی سے بہت سا وقت ضائع ہو چکا ہے ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے اپنے بچوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرنے کے لئے پہلے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے ماہرین تعلیم دانشوروں اور ریٹائرڈ بیوروکریسی سے درخواست کرونگا کہ ہماری مدد و رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سب سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کے ساتھ ملکر تعلیمی ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں