قلات،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
قلات(این این آئی)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا تحصیل میونسپل کمیٹی سے پیپلزپارٹی کے رئیس منظوراحمد 16 ووٹ سے کامیاب، خواتین کی نشست پر جمعیت علماء اسلام کے بی بی حنیفہ 3 ووٹوں سے کامیاب، بی این پی کے بی بی یاسمین3ووٹوں سے کامیاب جبکہ فرزانہ پیپلزپارٹی،بی بی عارفہ پی پی،شاہینہ بی بی اور آزاد امیدوار شکر خاتون ان چاروں نے 2.2.ووٹ لے کر برابر رہا ان چاروں خواتین کی برابری پر ٹاس کیا جائیگا۔اس سے پہلے لیبر کی نشست پر نواب زادہ میر شعب جان زہری بلامقابلہ کامیاب جبکہ اقلیتی نشست پر چودھری راجیش کمار بلامقابلہ بی این پی سے کامیاب قرار پائے۔
Load/Hide Comments