قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ، گیس مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی سے زندگی مفلوج

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ، گیس مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا۔ قلات میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے پینے کے پانی کی شدید قلت جبکہ گیس مکمل بند اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ جاری ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، عوامی منتخب نمائندے خود علاقے سے باہر انہیں ہر سہولت میسر ہیں مگر غریب عوام جہاں پر بے یارومددگار پڑے ہیں۔ دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں گھرانے شدید سردی میں آسمان تلے پڑے ہیں جنکا کوئی داد رسی نہیں عوامی حلقوں نے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی و گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں