بےنظیر انکم سپورٹ کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں کا مرغا بن کر انوکھا احتجاج

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراوں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے۔خواجہ سراوں نے کہا کہ 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراوں میں صرف 15 کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا ہے۔مظاہرین نے چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ شازیہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواجہ سراوں کو رجسٹر کر کے رقم ادا کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں