کراچی، عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری
کراچی(انتخاب نیوز ) اے ٹی سی نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد تخریب کاری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر اسے 2 مقدمات میں بری کردیا۔اس کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ موکل کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پراسکیوشن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔پولیس کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں نیپیئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


