گوادر، جوڈیشل حوالات میں قیدی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
گوادر (بیورو رپورٹ) جوڈیشل حوالات گوادر میں قیدی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل حوالات گوادر میں زیر سماعت قیدی نے خود کشی کی ہے۔ اس ضمن میں جوڈیشل حوالات ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی اعجاز ولد جمعہ سکنہ سربندن جو مقدمہ فرد نمبر 211/2022 بجرم زیر دفعہ 337 اے، 353، 186، 427، 504 ت پ کے تحت حوالات میں قید تھا وہ بارک سے متصل غسل خانے میں چلا گیا لیکن کافی دیر گزرجانے کے بعد باہر نہیں نکلا جس پر غسل خانہ کا دروازہ توڈا گیا تو اس کی لاش غسل خانے کے چھت پر لٹکا ہوا تھا۔ قیدی نے اپنے ازار بند سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کی گئی۔
Load/Hide Comments


