کوئٹہ میں مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، اشیا خورونوش کی چیزوں، پھل اور سبزیوں سمیت آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوچکا۔ 100کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں پیاز800 سے 1000 روپے میں پانچ کلو، آلو 400 روپے میں 5 کلو، اسی طرح دودھ ڈیڑھ سو روپے فی لیٹر اور دہی 180 روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک نہیں سکا، 100 کلو آٹے کے تھیلے میں 200 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 100 کلو آٹے کے تھیلے میں 1200 روپے اضافہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 5500جبکہ 100 کلو آٹے کا تھیلا 11200 روپے تک پہنچ گیا۔ گزشتہ 6 ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 850 سے 2300 روپے تک جا پہنچا، گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سیلاب کے بعد بلوچستان میں گندم کی قلت کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں