برلن میں دنیا کا سب سے بڑا فش ایکوریم پھٹ گیا، 1500 مچھلیاں ہلاک، دو افراد زخمی
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے شہر برلن کی ہوٹل لابی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فش ایکوریم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ 1500 مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔ 50 فٹ سے زائد اونچائی والایہ ایکوریم ایک ہزار سے زائد مچھلیوں کا مسکن تھا، جسے ڈیکوریشن کے لئے ہوٹل کی لابی میں لگایاگیا تھا۔ ایکوریم میں تقریباً 10لاکھ لیٹر پانی موجود تھا جو ایکوریم کے پھٹتے ہی ہوٹل اور آس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا۔ حادثے کے بعد ہوٹل کو مہمانوں سے خالی بھی کرالیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچ جانیوالی مچھلیوں کو اکٹھا کرکے پانی کے چھوٹے ٹینک میں منتقل کیا تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کا زندہ بچنا مشکل نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ یہ واقعہ کوئی ٹارگٹڈ حملہ تھا۔
Load/Hide Comments


