نئی حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج سے قبل ممکن نہیں،الیکشن کمیشن
اسلام آباد (آن لائن)2023میں عام انتخابات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو سْرخ جھنڈی دکھا دی۔محکمہ شماریات نے مردم وخانہ شماری کی فہرستیں 31 دسمبر2022 تک فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔محکمہ شماریات 30 اپریل 2023 تک ہی مردم وخانہ شماری کے عبوری نتائج فراہم کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکریٹری ظفراقبال حسین نے وزارت منصوبہ بندی کے وفاقی سیکریٹری خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے بغیر عام انتخابات نہیں کراسکتے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن کے لئے نئی حلقہ بندیوں کی مشق شروع کرنا مشکل ہے۔31 مارچ2023 تک فہرستیں نہ ملیں تو آئین کے آرٹیکل 51 (5) پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوگا۔سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کے خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکریٹری کو بھی بھجوادی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


