اسلحلہ نمائش پر مولانا ہدایت الرحمان سمیت 12افراد کیخلاف مقدمہ درج

اورماڈہ(انتخاب نیوز)تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڈہ میں پولیس نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور اُس کی تنظیم کے بارہ کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے مولاناہدایت الرحمان اور اُس کے ساتھیوں پر نو کے قریب دفعات پر مشتمل ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔پولیس نے مولاناہدایت الرحمان،شے مرید،حفیظ کیازئی،اسلم اشرف ٹائیگر،زاہد آسکانی،یعقوب جوسکی،محمد شریف حق دو تحریک کے کونسلر شفیق بلوچ سمیت اورماڈہ سے تعلق رکھنے والے پانچ دیگر افراد پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور اُس کے ساتھی جدید اسلحہ سے لیس اورماڈہ شہر آئے اور اسلحہ کی نمائش کی اور بلوچستان حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سمندر چلے گئے۔واضح رہے کہ حق دو تحریک بلوچستان گزشتہ پچاس روز سے زائد ہوئے گوادر شہر میں دھرنا دے بھیٹا ہے غیرقانونی ٹرالنگ سمیت دیگر ایشوز پر احتجاج کررہا ہے اور احتجاج کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت بلوچستان نے اگر غیر قانونی کی روک تھام نہیں کی تو وہ خود اسلحہ لیکر سمندر میں جاکر ٹرالروالوں کو بلوچستان کے سمندر سے بھگائے گا۔دوسری جانب کراچی میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف سندھ کے ماہی گیر بھی سراپا احتجاج ہیں اُن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سمندر میں سندھ کے ماہی گیروں کو مارا جارہا ہے اور اُن کا قتل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں