بنوں سی ٹی ڈی کے تھانے پر حملہ و قبضہ4 اہلکار جاں بحق دیگر یرغمال

بنوں /پشاور(انتخاب نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنوں کنٹونمنٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تنصیب پر یرغمالی کی صورتحال ہے۔ عسکریت پسند بنوں چھاؤنی کے گیٹ پر مسلح حملہ کرکے گھس گئے، اور سی ٹی ڈی کے ہولڈنگ کمپاؤنڈ تک پہنچ گئے۔ انہوں نے قید انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو لینے کے بعد رہا کر دیا۔ یرغمالیوں اس کے بعد کمپاؤنڈ کے ایک حصے کا کنٹرول سنبھال لیا، سی ٹی ڈی کے 8سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ پاک فوج کے دستے فوری طور پر روانہ کر کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں، جسے سیل کر دیا گیا ہے۔ بنوں کنٹونمنٹ کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہے۔ فی الحال ہم تین زخمیوں کی تصدیق کر سکتے ہیں جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے جس کی حالت نازک ہے۔ مقامی ذرائع نے کم از کم ایک دھماکے اور بھاری فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔ یرغمال بنانے والے عسکریت پسند افغانستان جانے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔خیبر کے تھانہ باڑہ علاقہ نالہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔اسلام آبادصدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذاکت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دہشتگردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں،ان کا کہنا تھا دہشتگردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال انتہائی باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خیبر پختونخو ا کے ضلع لکی مروت کے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں