منگچر، ایف سی کیمپ پر بم حملہ

منگچر(انتخاب نیوز) ایف کیمپ منگچر پر دستی بم پھیکنا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو تقریبآ 7/45 بجے شام منگچر ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہوئے دستی بم کیمپ کے گیٹ پر گرکر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی، ایس ایچ او لیویز تھانہ علی اصغر نیچاری لیویز فورس موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں