خضدار، عمر فاروق چوک پر یکے بعد دیگر 2 دھماکے، 20 سے زائد افراد زخمی
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار شہر میں یکے بعد دیگر دو دھماکے گنجان کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر پہلا دھماکا ہوا جس کے بعد عوام جمع ہونے کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے دوسری جانب تحقیقاتی ادارے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments


