پی ٹی آئی کے 123ارکان کا کل اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز )قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی سپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22دسمبر کو کے پی ہائوس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 14دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کیا تھا۔سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی توڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


