ٹھٹھہ،پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام

ٹھٹھہ (انتخاب نیوز) ٹھٹھہ میں پکڑی گئی قیمتی 591 سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام کردی گئیں۔ لانچ انچارج جمن لاشاری کے مطابق قیمتی سوہا مچھلی فشریز کراچی میں گزشتہ شب نیلام کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سوہا مچھلی بیرونِ ملک ایکسپورٹ کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 لانچوں کے ماہی گیروں نے پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے گزشتہ روز ان 591 قیمتی سوہا مچھلیوں کو پکڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں