پرویز الہٰی کے قابل قبول ہونےکا فیصلہ مل کرکريں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آبا(انتخاب نیوز)مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھانے کے لیے اشتراک اور مشاورت ضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نےدعویٰ کیا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ اس صورت میں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی۔
انہوں نے عمران خان کو محسن کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید سے تو ہمیں شکایات تھیں ، جب ادارہ غیر جانب دار ہوگیا تو ہم مطمئن ہوگئے، اداروں اور عسکری شخصیات کا احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گائےکی دم پکڑ کر دوبارہ قومی اسمبلی آنا چاہتے ہیں، عمران خان بیرونی ایجنڈے پراداروں اور ریٹائرڈ شخصیات پرالزام تراشی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں