پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ایف کے سی کے حوالے، داخلی دروازے آنے جانے والوں کیلئے بند

اسلام آباد(انتخاب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے آنے جانے والوں کے لیے بند کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ایف کے سی کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمے داری ملنے کے بعد ایف سی نے پارلیمنٹ کے داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں