سیلاب نے چیلنجز مزید بڑھا دئیے، توانائی کی بچت سے ہی وسائل میں اضافہ ممکن ہے، خواجہ آصف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) و فا قی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی بچت کیلئے جامع اسٹرٹیجی بنائی ہے انرجی بچت سے ہی وسائل میں اضافہ ممکن ہے توانائی کی بچت کی ہمارے ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پہنچے پر ائیر پورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے توانائی اخراجات کو کم کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے اور کمیٹی کی تجاویز آنے پر ہدایت دی ہے کہ توانائی کمیٹی کی تجاویز صوبائی حکومتوں کیساتھ شیئر کر کیان کو اعتماد میں لیاجائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت نے چارج سنبھالا ہے تو شروع دن سے بے شمار مسائل اور وسائل کی کمی حکومت کو ورثہ میں ملے۔ سیلاب نے چیلنجز مزید بڑھا دئیے لوگ بے گھر ہوئے معاشی طور پر بد حال ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچت وقت کی ضرورت ہے توانائی بچت کیلئے لائف اسٹائل بدلنا ہوگا۔ وزیر دفاع کا انرجی اسٹریٹیجی واضح کرتے پوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد توانائی حکمت عملی پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا تھا اس سلسلے میں حکومت اور عوام دونوں کو بجلی، پیٹرول، گیس اور پانی کی بچت کرنا ہے۔پاکستانی معاشرے کا لائف سٹائل دیگر دنیا سے مختلف ہے پوری دنیا میں کاروبار صبح شروع اور مغرب کے بعد بند ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں رات دیر تک مارکیٹیں کھولیں رہتی ہے جسکی وجہ سے یہاں انرجی کا ضیاع ہوتا ہے توانائی بحران کو کم کرنے والی کمیٹی کی تجاویز میں رات آٹھ بجے تک کمرشل مارکیٹوں اور دس بجے تک ریسٹورنٹ کو بند کرنا بہتر سمجھا ہے اور اسکے ساتھ سرکاری دفاتر کی اوقات کار میں بھی تبدیلی کی تجاویز آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اس ضمن میں عوام نے حکومت کیساتھ بھرپور ساتھ دینا ہے تاکہ ہم معاشی بدحالی سے نکل کے آگے بڑھیں اور ملک کو ترقی کی طرف لے آئیں۔ وفاقی وزرا مولانا واسع، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، قمر زمان کائرا، مصدق ملک اور فیڈرل سیکریٹری انرجی راشد محمود لنگڑیال بھی کوئٹہ دورے میں وزیر دفاع خواجہ اصف کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزیر خزانہ و خوراک زمرک خان اچکزئی، ملک نصیر شاہوانی،تاجر اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے توانائی ایشوز پر موقف پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں