پشتونخواہ میپ کارکن گروپ کی ایگزیکٹیوکمیٹی اجلاس 5ویں کانگریس کی تیاریوں پر غور

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تاریخی قومی کانگریس کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کا توسیعی اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات رضا محمدرضا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی ایگزیکٹیو،ضلع کمیٹی کے اراکین تمام علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیو اور پارٹی کے علاقائی کمیٹیوں کے اراکین اور فعال کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں کانگریس کے انتظامات کیلئے تشکیل کردہ مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اپنی تیاریوں کا رپورٹ پیش کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انتظامی کمیٹی نے تمام کمیٹیوں کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی تاکید کی۔اس اجلاس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، صوبائی سینئر نائب صدر عیسی ٰ روشان، صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصرا للہ زیرے، صوبائی نائب صدر یوسف خان کاکڑ،صوبائی لیبر سیکرٹری سید قادر ا?غا، صوبائی ا?فس سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کو ایک بار پھر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کے رہنما پارٹی پشتونخوا میپ کے پانچویں تاریخی قومی کانگریس کا میزبان ہے۔پارٹی کو بجا طور پر امید ہے کہ ضلع کوئٹہ کے رہنما اور کارکن اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس تاریخی کانگریس کے تمام انتظامات کو احسن طریقے سے مکمل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ہزاروں مندوبین کی مہمان نوازی ان کے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کا انتظام اور کانگریس کی بند اجلاسوں اور تاریخی جلسہ عام کیتمام انتظامات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی ذمہ داری کوئٹہ پارٹی کارکنوں کی ہیں۔ اس مقدس قومی فریضہ کی انجام دہی کے لئیپارٹی کارکن نظم وڈسپلن کے اصولوں پر سختی سے عمل کرینگے۔مقررین نے کہا کہ پشتونخو امیپ کے اس تاریخی کانگریس میں پارٹی کے رہنما اداروں کا انتخاب پارٹی ا?ئین کے بنیادی اصولوں کیمطابق جمہوری طریقے سے کیا جائے گا اور ایک بار پھر پشتونخو امیپ پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کی رہنما پارٹی کی حیثیت سے اپنے قومی اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں