اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اداروں اور ان کے سربراہان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہو گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔شہباز گِل کے وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گِل کی جانب سے بہت ہی غیرسنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز گِل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں بلکہ عدالت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، غیر حاضری پر شہبازگِل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


