بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو جلانے کی دھمکی، مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں نے کنگ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ شاہ رخ کی فلم پٹھان پر پابندی کے مطالبے کے بعد اب اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس حوالے سے ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے اور مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا جس کے بعد ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں