پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، رینجرز اور ایف سی حکام کی غیر حاضری پر آرمی سے شکایت کافیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی ایف سی نارتھ کی اجلاس میں غیرحاضری پر ناراض ہوتے ہوئے آرمی چیف سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی ایف سی نارتھ کی عدم موجودگی پر کمیٹی نے اظہار ناراضی کیا۔پی اے سی کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کی غیر حاضری کے باعث رینجرز کے پیراز لینے سے انکار کردیا۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ رینجرز کے پیراز انتہائی تشویش والے ہیں لیکن ڈی جی رینجرز نہیں آئے،ڈی جی رینجرز، آئی جی ایف سی نارتھ کی غیر حاضری پر آرمی چیف کو آگاہ کیا جائے۔پی اے سی (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی)کی جانب سے سیکرٹری داخلہ پر بھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔
Load/Hide Comments


