وفاقی حکومت کا عالمی بینک سے ملنے والا قرض بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:سینڑل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 115.80 ارب کے 7 ترقیاتی منوبوں کی منظوری دیدی۔سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 115.80 ارب روپے کی مالیت کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، چیف اکانومسٹ، ممبران وزارت منصوبہ بندی اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔سی ڈی ڈبلیو پی نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں نیشنل پروگرامر پوسٹ فلڈ ری کنسٹرکشن: جسکی لاگت 88,000 ملین روپے ہے جو بلوچستان اور دیگر صوبوں میں شروع کیا جائے گا، 5 معروف یونیورسٹیوں UET، پشاور، ٹیکسلا، لاہور، خضدار اور NED، کراچی میں لیبز کے معیار کو بہتر بنانے کا جسکی لاگت 6,636.506 ملین روپے یے، نارووال میں نیشنل اسپورٹ سٹی NSC کی تعمیر کا تیسرا Revised پی سی ون جسکی لاگت 5,760.660 ملین روپے ہے، یارک-ٹانک روڈ کی تعمیر جکسی لاگت 4,418.430 ملین روپے یے، مسابقتی گرانٹس پروگرام 1,756.000 ملین روپے ہے، کنوزئی کراس سے لورالائی کل سیف اللہ روڈ تک جسکی لاگت 6,136.838 ملین روپے ہے اور UET، لاہور سب کیمپس میں انوویشن سینٹر اینڈ انوویشن پارک کے م جسکی لاگت 2,966.48 ملین روپے ہے منصوبے شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 88,000 ملین روپے کی لاگت سے بلوچستان اور دیگر صوبوں میں نیشنل پروگرامر پوسٹ فلڈ ری کنسٹرکشن: کلائمیٹ ریزیلینس منصوبے کی منظوری دی ہے، وزارت منصوبہ بندی کی وزارت اس منصوبے کی سپانسرنگ ایجنسی ہے جبکہ وفاقی حکومت ورلڈ بینک سے قرض حاصل کرے گی اور گرانٹ ان ایڈ کے طور پر حکومت بلوچستان کو منتقل کرے گی۔ یہ منصوبہ چار حصوں پر مشتمل ہوگا جس میں کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو شامل ہے، جس میں آبپاشی، نکاسی آب، سیلاب سے بچاؤ، سڑکیں کی بہتری اور دیگر کمیونٹی سہولیات شامل ہیں، مزید براں، تباہ شدہ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر نو؛ قدرتی وسائل اور واٹرشیڈ مینجمنٹ شامل ہیں۔منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ "بلوچستان تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ سیلاب کے بعد بحالی کے لئے وفاقی حکومت نے عالمی بینک سے قرضہ لینے اور بلوچستان کو بطور گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے لیے بھرپور اقدامات آٹھا رہی ہے بالخصوص بدترین سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت اس بحران کی گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے اور سماجی و اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فورم نے نارووال میں 5,760.660 روپے کی لاگت سے نیشنل اسپورٹ سٹی NSC کی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں