بلوچستان کے ہر بچہ کو تعلیم یافتہ دیکھنے کا خواب پورا کریں گے،احسن اقبال
اسلام آباد+سبی (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سبی میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے ہر بچہ کو تعلیم یافتہ دیکھنے کے خواب کو پورا کرے گی وفاقی حکومت میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی کو درپیش مسئلہ مسائل کو ترحیج بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے گی میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی نہ صرف سبی بلکہ آس پاس کے ہزاروں طلباء وطالبات کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہمیں امید ہے کہ زیر تعلیم طلباء وطالبات تعلیم کو حاصل کرکے جدید چیلنجز کو مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوکر ملک وقوم کو عظیم تر بنانے میں رول پلے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرچاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاا س موقع پر پروجیکٹ ڈایریکٹر میر جہازیب ساتکزئی بھی وائس چانسلر سبی کے ہمراہ تھے قبل ازین وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کو درپیش مسائل، فنڈز کی کمی، جگہ کی تنگی کے سبب محدود کمروں میں تعلیمی نظام کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جامعہ کی سالانہ پروگریس رپورٹ بھی پیش کی جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی سالانہ پروگریس رپورٹ کو سراہا اور کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا بعدازاں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے موجودہ کیمپس کے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے اور مستقل کیمپس پی سی ون کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے دیگر صوبوں سے پسماندہ صوبہ ہے سبی شہر میں قائم میر چاکر خان رند یونیورسٹی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اسی سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا کہ بہت جلد سبی شہر میں قائم جامعہ کا دورہ کریں گے ہمیں امید ہے کہ آپ سب اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء طالبات کو بہتر انداز سے معیار تعلیم کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے سبی سمیت گردونواح کے طلباء طالبات کو درپیش مسئلہ مسائل کو بھی حل کریں گے۔


