جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں گیس ٹینکر میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک
کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں گیس کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا، دھماکے سے نزدیکی اسپتال کی عمارت، 2 مکانات اور کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، گیس ٹینکر دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


