حق دو تحریک کیخلاف کریک ڈاؤن، جماعت اسلامی کا پنجگور میں احتجاج، حکومت کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

پنجگور (نامہ نگار) جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں حق دو تحریک کے جاری دھرنا کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری، پولیس تشدد کیخلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ، حکومت کو رہنماؤں کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم۔ جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں حق دو تحریک کے جاری دھرنا کیخلاف بسم اللہ چوک پر ریلی اور احتجاجی جلسہ کیا گیا۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد، سابق امیر مولانا نور محمد، حق دو کے رہنما اشرف ساگر، حاجی محمد جان، عابد اشرف نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بسم اللہ چوک پر احتجاج کیا اور رہنماؤں اور کارکنوں کو 24 گھنٹے میں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک پرامن دھرنے پر حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن ظلم کی انتہا ہے، حکومت بجائے حق دو تحریک کے جائز مطالبات کو منظور کرتی الٹا تشدد کا راستہ اپنا کر عوام کی جائز آواز اور احتجاج کو دبارہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور اگر ہمارے کارکن اور رہنماؤں واجہ حسین واڈیلا،محمد یعقوب اور دیگر کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سی پیک کو غیر معینہ مدت کے لیے بندکردینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں