پشتونخوامیپ عثمان گروپ کی قومی کانگریس آج سے شروع ہوگی
کوئٹہ: پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی پانچویں تاریخی قومی کانگریس کے ہزاروں مندوبین کوئٹہ پہنچ چکے ہیں کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم کے کانگریس کے تالار میں دس ہزار مندوبین کا انتظام کیا گیا ہے لیکن مندوبین کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے جبکہ مبصرین کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔کانگریس کے منتظمین کو اندازے سے زائد مندوبین اور مبصرین کے لئیانتظامات کرنے ہونگے جبکہ کانگریس کے پہلے روز اور دوسرے روز صبح کے اوقات میں بند سیشن ہونگے جبکہ دوسرے روز دو 2 بجے کھلا سیشن یعنی جلسہ عام ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا تاریخی قومی کانگریس پشتون افغان قومی سیاسی تحریک کی مستقبل کی کامیابی و کامرانی کا ایک حوصلہ افزا? نوید ہے۔پشتونخوا میپ عظیم قومی رہنماوں اور قومی شہدا کی تربیت یافتہ منظم اور فعال سیاسی کارکنوں کی قومی سیاسی لشکر ہے۔پارٹی کارکنوں کا یہ نمائندہ قومی کانگریس پشتونخوا میپ کے ا?ئین کے متعین کردہ جمہوری اصولوں کے مطابق پارٹی کے رہنما اداروں کا اتفاق رائے سے انتخاب کرے گی اور اجتماعی قیادت کے اصولوں پر اپنے قومی و جمہوری اہداف کے حصول کے لئے تاریخی جدوجہد کے نئے مرحلے کا ا?غاز کرے گی۔پارٹی پشتون افغان غیور ملت کی ملی وحدت قومی خودمختیاری،متحدہ قومی صوبہ پشتونخوا پر اپنے عوام کا قومی جمہوری اقتدار قائم کرنے، پشتون بلوچ صوبہ میں قومی برابری،ملک میں استعماری بالادستی کے خاتمے،قوموں کی برابری اور جمہور کی حکمرانی کے قیام اور ا?زاد افغانستان کی ملی استقلال،ا?زادی و سلامتی کی دفاع اور افغان عوام کی پر امن و خوشحال مستقبل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا میپ کی نئی قیادت پشتونخوا وطن اور ملک کی وطن پال جمہوری اور مترقی قوتوں کو متحد و منظم کرنے میں ایک با ر پھر اپنا تاریخی کردار ادا کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کانگریس کے دوسرے دن سہہ پہر 2 بجے کھلے سیشن میں جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جس سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما اور جمہوری پارٹیوں کے رہنما?خطاب کریں گے۔کوئٹہ کے تمام وطن پال اور باشعور عوام جمہوری سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں سے اس تاریخی جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔


