فلپائن میں بارش اور سیلاب سے اموات 13 ہوگئیں، 23 لاپتہ
منیلا(انتخاب نیوز)فلپائن میں بارش اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 13ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات شدید بارشوں کے باعث ریلے میں ڈوبنے سے ہوئی ہیں۔ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں میں لاپتہ 23افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 45ہزار سے زائد افراد انخلا کے مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


