بلوچستان میں کورکمانڈر کی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ سورہے ہیں، ضیاء لانگو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں تشدد وفائرنگ پولیس وسیکورٹی اداروں نے خود کی ہے، حالات کے تمام ذمہ دار یہ خود ہیں۔ پسنی میں کارکنان کو حساس اداروں کی طرف سے لاپتہ کیا گیا۔ حق دو تحریک کے لاپتہ قائدین کو بازیاب کیا جائے، گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کے وقت کو صبر واستقامت کے ساتھ گزار لینگے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہبلوچستان میں کورکمانڈر کی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ سورہے ہیں، ضیاء لانگو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں

اپنا تبصرہ بھیجیں