مسجد اقصیٰ کو عیدالفطر کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اورمذہبی امور کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔اسلامی اوقاف کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس نے عید الفطر کی چھٹی کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے مسلمان نمازیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں