جی ایچ کیو میں 254ویں کور کمانڈر کانفرنس، تخریب کاروں کیخلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم

راولپنڈی (انتخاب نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں 254 ویں کور کمانڈر کانفرنس 27 اور 28 دسمبر منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کی۔ کانفرنس میں پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق تخریب کاروں کیخلاف بلا تفریق لڑنے، تخریب کاری کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں