مستونگ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی کیخلاف زمینداروں نے شاہراہ بند کردی، شدید احتجاج
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں زمینداروں نے بجلی کے وولٹیج میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے روڈ پر پتھر رکھ کر رکاوٹیں پیدا کرکے ٹریفک کی آمد و رفت کو روک دیا زمینداروں کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمیں نقصان ہورہا ہے ہماری ٹیوب ویلوں کی مشینیں جل رہی ہے اور الیکٹرونک کے آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ہماری حکومت اور متعلقہ حکام سے یہی درخواست ہے کہ وہ بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بناکر زمینداروں کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر زمینداروں نے کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رکھنے کے بعد احتجاج ختم کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔


