بلوچستان بھر میں بارش اور متعدد علاقوں میں ژالہ باری، کوژک ٹاپ پر ٹریفک معطل، رین ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ۔ کوئٹہ سمیت نوشکی، چاغی، تفتان، نوکنڈی، دالبندین، واشک، ماشکیل، خضدار، سوراب، قلات، آواران، تربت، پنجگور، زیارت، پشن، خانوزئی، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، گلستان میں بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش۔ چمن کوژک پاس پر بارش کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شاہراہوں پر آمدو رفت محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
Load/Hide Comments


