بلوچوں کے پرامن احتجاج پر بھی تشدد کیا جاتا ہے، عوام کو کیوں بدظن کیا جارہا ہے، منظور پشتین

بلوچوں کے پرامن احتجاج پر بھی تشدد کیا جاتا ہے، عوام کو کیوں بدظن کیا جارہا ہے، منظور پشتین
پشاور (انتخاب نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بلوچوں کو کہا جاتا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن طریقے سے اپنے حقوق کی بات کروگے تو ریاست مسئلے حل کرے گی۔ مگر جب کئی دنوں سے گوادر میں بلوچ پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں تو ان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے اور مطالبات بھی نہیں مانے جاتے ہیں۔ کیوں عوام کو بدظن کیا جا رہا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں