بلوچستان میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2500 روپے، سرکاری نرخ پر مہیا کیے جانیوالا آٹا شہریوں کو دستیاب نہیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے ہوگئی گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں گندم کی قلت کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آٹا فی کلو 125 روپے سے 130 روپے میں فروخت کیا جا رہاہے 50 کلو آٹے کی بوری 6000 ہزار سے 6500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 2500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ بڑھتی ہوئی گرانفروشی اور آئے روز آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں اور حکومت کی جانب سے سرکاری نرخ پر مہیا کیا جانے والا آٹا بھی شہریوں کو دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


