سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ، ینبع، جموم، اللیث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارش کے بعد مختلف علاقوں میں انڈر پاسز عارضی طور پر بند کردیئے گئے ، بارش کے باعث بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔موسم کے باعث کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں