افغانستان میں Entop نامی خوبصورت اسپورٹس کار کا ماڈل تیار، قطر نمائش میں پیش کی جائیگی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں تیار ہونے والی پہلی اسپورٹس گاڑی کے ڈیزائنرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک خوبصورت ’اسپورٹس کار‘ ہے۔ خوبصورتی سے بنائی گئی کار کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جب اسے کابل میں برفانی دن میں دکھایا گیا۔ پریمیم پہیوں والی سیاہ رنگ کی اسپورٹس کار کابل کی سڑکوں پر حیرت انگیز لگ رہی تھی، شاید یہ پہلی بار تھا کہ مکین کابل میں ایسی کار کو دیکھ رہے تھے۔ اس برانڈ کا نام ‘Entop’ ہے جس کے سامنے والے بمپر کے بیچ میں ‘E’ کا سلور رنگ کندہ لوگو ہے۔ افغانستان میں Entop آٹو اسٹوڈیو کے سی ای او محمد رضا احمدی اور ان کی ٹیم کے ارکان نے افغانستان کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ انوویشن سینٹر کے لیے پہلی افغانستان سے بنی اسپورٹ کار کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ ڈیزائنر محمد رضا احمدی کے مطابق اس سپورٹس ماڈل کار کو مکمل ہونے میں 5 سال لگے ہیں اور یہ شاید قطر کی نمائش 2023ء میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ڈیزائنرز نے پہلے ماڈل کی تعمیر کے لیے دوسری گاڑیوں کے مختلف پرزے استعمال کیے ہیں، جن میں زیادہ تر ٹویوٹا کے پرزے ہیں۔ محمد رضا احمدی کے مطابق، وہ صرف ایک منفرد ڈیزائن ماڈل تیار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اور اس کے بعد یہ دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور بڑی آٹوموٹو کمپنیوں پر منحصر ہوگا کہ وہ یہ سوچیں گے کہ بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے میں اس کے لیے کون سے پرزے استعمال کیے جائیں۔ احمدی پرامید ہیں کہ وہ 2023ء کی قطر نمائش کے لیے اپنا راستہ تلاش کر لیں گے کیونکہ افغانستان کے حکام پہلے ہی دوحہ میں حکام سے اس بارے میں بات کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں