راولپنڈی، جنرل (ر) قمر باجوہ علیل ہوگئے، سی ایم ایچ کے شعبہ امراض قلب میں داخل

راولپنڈی (انتخاب نیوز) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ علیل ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کے شعبہ امراض قلب میں داخل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹر ان کا تفصیلی معائنہ کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ وہ دل کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں۔ ان کے دل میں 3 اسٹنٹ پہلے سے نصب ہیں۔ صحافی عارف حمید بھی کے مطابق باجوہ نے نومبر میں مارشل لاء لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد صدر علوی اور عمران خان مارشل لاء کے حکم کو ٹالنے لگے اور نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں