شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

کراچی (انتخاب نیوز) سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں، البتہ جس ایونٹ کمپنی نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کے انتظامات سنبھالے تھے، اس نے نکاح کی ویڈیوز شیئر کردیں۔ اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 دسمبر کو ہوا تھا، جس کے بعد 30 دسمبر کی سہ پہر ان کا نکاح ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی لڑکے سے ہوئی ہے، جس سے متعلق آفریدی خاندان نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں