موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا، مسرت جمشید
لاہور(انتخاب نیوز)حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔
Load/Hide Comments


