مطالبات ذاتی نہیں اجتماعی تھے، حکومت نے دانستہ حالات خراب کیے، حق دو تحریک پنجگور
پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کے مطالبات آئینی، قانونی، جمہوری فریم ورک کے اندر تھے، جن کا حل حکومت کے پاس تھا، آئین پاکستان میں سب صوبوں کو برابری کے حقوق دیے گئے ہیں یہ صوبائی حکومت کی قانونی آئینی اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وہ مطالبات تسلیم کرتے، تمام تر مطالبات حق دو تحریک کے ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی تھے دانستہ طور پر صوبائی حکومت نے حالات خراب کئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر حق دو تحریک کے کارکنوں کو رہا و مطالبات تین دن کے اندر تسلیم نہیں کئے تو پنجگور کا پہیہ جام کرکے سی پیک روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند رکھیں گے، تمام طبقہ فکر سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


