دکی پولیس اور لیویز نے سال 2022 کے جرائم کے اعداد و شمار جاری کردئیے

دکی(مانیٹرنگ ڈیسک) دکی پولیس اور لیویز نے سال 2022 کے جرائم کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 222 مقدمات درج کرکے 270ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اے ایریے میں کل162 مقدمات درج کرکے 345ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔اے ایریے میں قتل کے کل 15 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔اقدام قتل کے کل 17 مقدمات درج کرکے 51 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔چوری اور ڈکیتی کے کل 21 مقدمات درج کرکے 32 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔دہشتگردی کا ایک مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اغوا برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔جبکہ اغوا کا ایک مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔زنا بلجبر کے 2 مقدمات درج کرکے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔بھتہ خوری کے 3 مقدمات درج کرکے 5 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔لڑائی جھگڑے کے 13 مقدمات درج کرکے 32 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔پولیس نے ٹوٹل 160 ملزمان گرفتار کئے ہیں۔جبکہ مختلف مقدمات میں73 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔جبکہ پولیس تھانہ چمالنگ میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔لیویز کے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق بی ایریے میں کل 61 مقدمات درج کرکے 134 ملزمان نامزد کرکے 111 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔درج ہونے والے مقدمات میں قتل کے 7 مقدمات میں 12ملزمان گرفتار اقدام قتل کے 7 مقدمات میں 9 ملزمان گرفتار چوری اور ڈکیتی کے 21 مقدمات میں 41 ملزمان گرفتار تخریب کاری کے ایک مقدمے میں 7 ملزمان گرفتار اغوا برائے تاوان کے 2 مقدمات میں 2 ملزمان گرفتار اغوا کے 1 مقدمے میں ایک ملزم کو گرفتار زنا بالجبر کے ایک مقدمے میں 2ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔دیگر گرفتار ہونے والے ملزمان میں بھتہ خوری کا 1 لڑائی جھگڑے کے 16 نقصان رسائی کے 16 ہوائی فائرنگ کے 4 ملزمان شامل ہیں۔جبکہ مختلف مقدمات میں 24 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔سال 2022 میں دکی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سال 2021 میں دکی میں کل درج ہونے والے ایف آئی آر کی تعداد 119 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں